زائد نرخ وصول کرنے والے فرٹیلائزر ڈیلرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر
جمعہ 20 جنوری 2017 17:59
(جاری ہے)
ڈی سی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں اور کاشت کاروں کی سبسڈی پر نامیاتی مادوں کی فراہمی بحال ہوگئی ہے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کھاد ڈیلرز شاپ کا معائنہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف فوری کارروائی کی جاے اور ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ دکانیں سیل کردی جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع لیہ میں کھاد سبسڈی نرخ پر فراہم کی جارہی ہے۔جس کے مطابق ڈی اے پی کی فی بوری 2400روپے جبکہ یوریا فی بوری 1400روپے میں دستیاب ہے۔اجلاس میں بتایا گیا حکومت پنجاب کی کسان کارڈ سکیم کے تحت 6ہزار 287کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متعلقہ بنک کے حکام کو ہدایت کی کہ رجسٹرڈ ہونے والے کاشکاروں کو قرضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور اس سلسلہ میں کوئی غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہ کی جائے تاکہ کاشتکار حکومت پنجاب کی اس سکیم سے بروقت استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ و ہ خود اور محکمہ زراعت کے افسران اس سلسلہ میںسہولت سنٹرز کا دورہ کر کے کاشت کاروں اور کسانوں سے دریافت کریں گے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ کسان پیکج کے تحت قرضہ جات کی فراہمی میں غیر ضروری رکاوٹ بننے والے متعلقہ اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.