گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہزاروںچابی چور کاروں اور موٹر سائیکلوں کی موجودگی کا انکشاف

جمعہ 20 جنوری 2017 21:24

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہزاروںچابی چور کاروں اور موٹر سائیکلوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ان میںچوری کی کاروں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکلوں اور کیری ڈبوں بڑی تعداد صوبے میں موجود ہے جن کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ر وزانہ بڑی تعداد میں چوری کی گاڑیوں کو گلگت بلتستان پہنچایا جاتا ہے اور ان کو اونے پونے داموں میں فروخت کیا جاتا ہے اس وقت گلگت بلتستان میں چابی چور گاڑیوں اور چوری کے موٹرسائیکلوں کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے محکمہ اکسائز اینڈ ٹکسیشن اور ٹریفک پولیس نے صوبے بھر میں موجود ان گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے اور بغیر رجسٹریشن کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق روزانہ حسب معمول بڑی تعداد میں چابی چور گاڑیاں گلگت بلتستان لایا جاتا ہے مگر ان غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ ان گاڑیوں کی گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں موجود ہے ان ہی اطلاعات پر گلگت بلتستان میں داخل ہونے والی ان گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ادھر محکمہ اکسائز اینڈ ٹکسیشن کی کاروائی کی خبروں پر بعض افراد نے اپنی چابی چور اور بغیر کاغذات والی گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے سے گریز کر رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :