اینڈی مرے، روجرفیڈرر ، خواتین کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی اینجلیق کربر نے چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
ہفتہ 21 جنوری 2017 13:06
میلوربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء)آسٹریلین اوپن 2017 کے تیسرے مرحلے میں عالمی نمبرایک اینڈی مرے، روجرفیڈرر اور خواتین کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی اینجلیق کربر نے فتوحات کے ساتھ چوتھے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔برطانیہ کے عالمی نمبرایک کھلاڑی اینڈی مرے نے امریکی کھلاڑی سیم کوئیرے کو 6-4، 6-2 اور6-4 سے شکست دے کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
اینڈی مرے کے سخت جان حریف نوواک جوکووچ کو گزشتہ روز ازبکستان کے ایک غیرمعروف کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انھیں ٹائٹل کا مضبوط امیدوار قرار دیا جانے لگا عالمی نمبر ایک اسٹار کا چوتھے مرحلے میں جرمنی کے زیویریف سے مقابلہ ہوگا۔تیسرے مرحلے کے ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے روجرفیڈرر نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ کو 6-2، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل کے فائنل کا فاصلہ مختصر کرلیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.