پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے راولپنڈی زون میں فصل خریف کی سو فیصد وصولی کرلی

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:09

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے راولپنڈی زون میں فصل خریف 2016ء کی 100 فیصد وصولی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بینک ترجمان کے مطابق بینک نے فصل ربیع 2016-17 ء اور دیگر سکیموں کے ذریعے قرضہ جات کے اجراء کا ہدف 181 ملین روپے مقرر کیا تھا جس میں سے 56 ملین اور دیگر سکیموں کے ذریعے 82 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی تمام برانچوں کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ بینک کا ڈیٹا سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے جلدآن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :