مردم شماری میں پختونوں کی عددی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش الیکشن سے بھی بڑی دھاندلی تصور کی جائے گی،آفتاب شیرپائو
اتوار 22 جنوری 2017 19:51
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اس سے ہمیں خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کی آبادی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جبکہ ہماری آبادی میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا ہمیں وسائل اور اسمبلیوں میں سیٹوں سے محروم کرنے کی سازش ہو رہی ہے اورہم اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد کریں گے۔انھوںنے کہا کہ مردم شماری ہر دس سال بعد لازمی کرانے کیلئے قانون میں ترامیم ہماری کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔انھوںنے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام وقت کا تقاضا ہے لہٰذا اس کو بھی التویٰ میں رکھنے کی سازشیں ہو رہی ہیں تاکہ فاٹا کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا جا سکے ۔انھوںنے کہا کہ قابل تقسیم محاصل میں فاٹا کیلئے دو فیصد کے وسائل مختص کئے جائیں ۔انھوںنے چاروں صوبوں سے اپیل کی فاٹا کی پسماندگی اورمشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ فراخدلی کا مظاہرہ کرے اور صرف پانج سال کیلئے دو فیصد وسائل میں ان کو حصہ دار بنائے۔انھوںنے کہا کہ فاٹا کے عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں لہٰذا ان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انھوںنے کہا کہ سی پیک ملک کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے اور ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو اس سلسلے میں نظر انداز کیا ہے اور یوں ہمیں اس کے ثمرات سے محروم رکھا جا رہاہے۔انھوںنے کہا کہ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوکر وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی حالت زار پر توجہ دے اور یہاں کے عوام کی مشکلات حل کرے۔انھوںنے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں تنائو خطہ کیلئے نقصان دہ ہے لہٰذا حکومتی سطح ،اسٹبلشمنٹ کی سطح اور عوام کی سطح پر تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں کرنی چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری خطے کیلئے نیک شگون ہے۔ انھوںنے امریکن صدر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے معیشت پر بڑی توجہ مرکوز کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر ان کی پالیسیوں میں معاشی اصلاحات پر زیادہ انحصار ہوگا۔انھوںنے پاکستانی حکومت سے کہا کہ قومی مفادات کے تناظر میں ہمیں اپنی خارجہ اور معاشی پالیسیاں اس انداز سے بنانی چاہیے کہ قومی مفادات کا تحفظ ہوسکے۔اس موقع سابقہ امیدوارPK-60الائی اور ممتاز سیاسی رہنماء نعیم شاہین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو،سابقہ سینیٹر حاجی غفران اور دیگر بھی موجود تھیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.