پاکستان سنی تحریک کے تحت منعقدہ سالانہ عظیم الشان جانثاراں مصطفیﷺ کانفرنس کی جھلکیاں
اتوار 22 جنوری 2017 21:20
(جاری ہے)
کانفرنس میں نشتر پارک کی جانب نمائش چورنگی، سولجر بازار اور دیگر اطراف کے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے وہاں راستوں کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کردیا گیا تھا اور وہاں پر پی سی ٹی کے رضا کار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
کانفرنس اور اطراف کی سیکورٹی پر پولیس، رینجرز اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کے سینکڑوں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پی ایس ٹی کے 2 ہزار سے زائد کارکنان خدمات انجام دے رہے تھے۔اسٹیج اور نشتر پارک میں پاکستان سنی تحریک کے سینکڑوں پرچم آویزاں کئے گئے تھے۔کانفرنس کے آغاز سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پورے میدان اور خصوصاً اسٹیج کی سرچنگ کا عمل مکمل کرکے اسٹیج اور گرائونڈ کو پی ایس ٹی کی انتظامیہ کے حوالے شام 7-00 بجے کیا۔نشتر پارک میں اسٹیج کے علاوہ علماء کرام کے لئے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان اور کیمرہ مین کے لئے علیحدہ اسٹیج بنایا گیا تھا۔جلسہ گاہ اور اطراف میں 200 سے زائد اسپیکر نصب کئے گئے تھے ۔جلسہ گاہ کے اطراف کی تمام عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار چھتوں پر تعینات کئے گئے تھے۔جلسہ گاہ میں شرکت کے لئے آنے والے شرکاء کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے بعد تعینات رضاکاروں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے میٹل ڈٹیکٹر اور جامہ تلاشی کے بعد اندر آنے کی اجازت دی جارہی تھی۔جلسہ گاہ میں قائد سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی آمد کے موقع پران کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پورا پنڈال نعروں سے کئی منٹوں تک گونجتا رہا۔جلسہ کی براہ راست کوریج کے لئے مختلف الیکٹرونکس میڈیا کی ڈی ایس این جیز کے علاوہ پاکستان سوشل میڈیا کی جانب سے خصوصی انکلوژرز بنائے گئے تھے۔رات 8-00 بجے تک علماء کرام کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.