ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے لئے ہنڈی کے ذریعے رقم آئی اگر میں نے غلط بات کی ہے تو تحریک انصاف میرے خلاف درخواست دے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابرکی کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے لئے ہنڈی کے ذریعے رقم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے لئے ہنڈی کے ذریعے رقم آئی اگر میں نے غلط بات کی ہے تو تحریک انصاف میرے خلاف درخواست دے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے لئے ہنڈی کے ذریعے رقم منگوائی گئی ۔

(جاری ہے)

اگر میری بات غلط ہے تو تحریک انصاف مجھے عدالت میں لے جائے میں ہر جگہ کیس کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو دستاویزات جمع کروانے سے انکار کر دیا اور تحریری طور پر کہا کہ دستاویزات مانگنا جانبدارانہ ہے ۔ اگر یہ سچے ہیں تو اپنی دستاویزات الیکشن کمیشن میں پیش کرکے اپنی جان چھڑائیں اور اپنے آپ کو سچا ثابت کریں ان کی دستاویزات پانامہ جزیرے میں تو نہیں پڑی ہوئیں جو لانی مشکل ہیں ۔ تحریک انصاف والے جان بوجھ کر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں کیونکہ یہ جھوٹے ہیں ۔…(م د)

متعلقہ عنوان :