وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے وسیع ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، رانا ثناء اللہ خاں
پیر 23 جنوری 2017 23:33
(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون نے رانا منور خاں منج کو پاکستان مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی میں قابل احترام مقام دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو عوامی خدمت کا مشن لے کر پارٹی کا پرچم بلند رکھتے ہیں جنہیں کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف پارٹی کارکنوں کو جو عزت و مقام دیا جاتا ہے جس کی کسی دوسری سیاسی جماعت میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ قومی سیاست میں کونسا لیڈر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے اورترقی کی راہ میں کون روڑے اٹکا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم کی ریکارڈ ملکی و عوامی خدمت کی بدولت پاکستان کا مورال تیزی سے بلند ہوا ہے اور کوئی بھی سیاسی محاذ عوام کے دلوں سے محمد نواز شریف کی محبت ختم نہیں کر سکتا‘ حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشان ہے جبکہ تحریک انصاف جتنا مرضی پروپیگنڈہ کر لیں وہ عوام کے دلوں سے مسلم لیگ (ن )کی محبت کو نہیں نکال سکتی۔انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے یہ ایک انفراسٹریکچر منصوبہ ہے جس کے ذریعے ملک میں پاور پلانٹس ‘ روڈ نیٹ ورکس اور روز گار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے اور وطن عزیز کو خوشحال بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گیمبیا میں جموں و کشمیر پر او آئی ..
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ
-
شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،ڈاکٹرمصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.