ماریہ شراپووا سے تعلقات کی وجہ سے میرا کھیل بہت متاثر ہوا، ٹینس کھلاڑی دمتروو کا الزام
منگل 24 جنوری 2017 16:40
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شیراپوا کے دوست نے الزام لگا یاہے کہ ماریہ کی وجہ سے وہ کھیل پر توجہ نہیں رکھ سکا جس کی وجہ سے اس کا کھیل خراب ہو گیابلغاریہ سے تعلق رکھنے والے دمتروو ان دنوں انتہائی اچھی فارم میں ہیں اور آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔پیر کو چوتھے رانڈ کے میچ میں انہوں نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد انجری سے دوچار اپنے ازبک حریف کے خلاف کم بیک کیا اور 7-6، 6-2 اور 6-1 سے کامیابی سمیٹ کر لگاتار نویں فتح حاصل کی اور تیسری مرتبہ گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز اپنے نام کیا۔
بے بی فیڈرر کے نام سے مشہور دمتروو نے میچ کے بعد ایک سوال کے جواب میں اس بات کا ادراک کیا کہ ماضی میں ماریہ شیراپووا سے تعلقات کی وجہ سے وہ کھیل پر صحیح طریقے سے توجہ نہ سے سکے اور اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔(جاری ہے)
عالمی نمبر 15 ٹینس اسٹار نے کہا کہ جب میں نوجوان تھا تو اس وقت مجھے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کھیل اور محبت دونوں چیزوں میں کس طرح توازن برقرار رکھا جائے لیکن وقت کے ساتھ میں نے سیکھا ہے اور خود کو زیادہ بہتر طریقے سے پہچانا ہے اور اگر میں مستقبل میں آئندہ کبھی محبت جیسی کسی چیز کا شکار ہوتا ہوں تو یہ سب چیزیں میری مدد کریں گی۔
شیراپووا اور دمتروو 2013 میں ایک دوسرے کے قریب آئے اور شیراپووا نے یہاں تک کہہ دیا کہ ان دونوں نے منگنی کر لی ہے لیکن 2015 میں دونوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی اور انہوں نے اپنے اپنے راستے جدا کر لیے۔آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں دمتروو کا سامنا بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن سے ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.