اسلام کے حقیقی چہرے کومسخ کرنیوالے منفی تاثرکاخاتمہ ناگزیرہے،امیرمقام
منگل 24 جنوری 2017 22:23
(جاری ہے)
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سعودی عرب کی جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں انکی رہائی میں سعودی حکومت خصوصی مدد کرے کیونکہ انکی وجہ سے نہ صرف وہ لوگ مشکل میں ہیںبلکہ پاکستان میں موجود انکے ہزاروں لواحقین غم سے نڈھال ہیں ۔
اس موقع پر انہوں نے اسلامی رابطہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل محمد عبد الکریم الا عیسیٰ کو پاکستان حکومت اور عوام کی طرف سے خوش آمدید کہا اور انہیںدہشت گردی کے خلاف سیمینا ر منعقدکرانے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اس عہد کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کریں گے۔اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی کی کارکردگی کو بھی سراہا اور ساتھ ساتھ ان پر زور دیا کہ مذہبی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید علوم پر بھی توجہ برقرار رکھی جائے تا کہ مسلم امہ جدید علوم میں بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔سیمینار سے اسلامی رابطہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل محمد عبد الکریم الا عیسیٰ ،اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف درویش اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر یاسین زئی ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبد الغفور حیدری مولانا سمیع الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.