پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے خاندان میں بھی اربوں روپے کے تحائف کے تبادلوں کا انکشاف
سمیرا فقیرحسین بدھ 25 جنوری 2017 15:02
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2017ء) : ملک بھر میں جہاں پانامہ لیکس اور شریف خاندان کے مابین اربوں روپے کی مالیت کے تحائف کے تبادلوں کا شور برپا ہے وہیں اب حال ہی میں ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے دست راست اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے خاندان میں بھی اربوں روپے کے تحائف کا تبادلہ ہو چکا ہے جس پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور بذات خود جہانگیر خان ترین خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
قومی اخبار دی نیوز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 2009 اور 2013 کے مابین پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور ان کے اہل خانہ نے ایک دوسرے سے ایک ارب 64 کروڑ اور 70 لاکھ روپے کی کثیر رقم کے تحائف کا تبادلہ کیا۔(جاری ہے)
دی نیوز کو موصول ہوئی دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا کہ جہاں شریف خاندان نے 510 ملین روپے بطور تحائف ایک دوسرے کو دئے وہیں تقریبا اُنہیں سالوں میں جہانگیر خان ترین اور ان کے اہل خانہ نے بھی رقم کی منتقلی اور تحائف کے تبادلے کے لیے ٹھیک وہی طریقہ اپنایا تھا، رپورٹ میں کہا گیاکہ اتنی بڑی تعداد میں رقوم کی منتقلی بے شک قانونی اور جائز طریقوں سے کی جائے لیکن رقم کے کثیر ہونے کے سبب اس کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔
اس ضمن میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ مجھے ٹیکس ادا کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے اور میں نے اپنے خاندان کے ساتھ تحائف کے تبادلے سے لیکر تمام تر تفصیلات اپنے اثاثوں میں بیان کر رکھی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے گوشواروں میں کوئی بات بھی نہیں چھُپائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ٹیکس دہندہ ہوں اور اس حوالے سے میرا ریکارڈ بھی بہترین ہے۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ ان تحائف سمیت تمام تبادلوں کی تفصیلات ہمارے ٹیکس گوشواروں میں بھی شامل کی گئی ہیں۔ اور چونکہ میرے بچے آزادانہ کاروبار کر رہے ہیں لہٰذا ان کی ٹیکس دستاویزات میں بھی یہ چیز موجود ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے شریف خاندان کے آپس میں تحائف کے تبادلوں اور رقوم کی منتقلی سے متعلق تنقیدی بیانات دئے تھے تاہم اب ان کے دست راست کہلائے جانے والے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے اہل خانہ سے متعلق بھی کُچھ ایسے ہی انکشافات ہوئے ہیں جن پر پی ٹی آئی چئیر مین کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.