پانچواں و ن ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 57رنز سے شکست دیدی
جمعرات 26 جنوری 2017 16:35
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری۔2017ء ) پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 57رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1سے اپنے نام کر لی ہے ۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے370رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ایک بار پھر روایتی انداز میں ہوا اور کپتان اظہر علی صرف 6 رنز کے بعد پویلین لوٹ گئے ، شرجیل خان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لئے 130 رنز بنائے ، 79 کے انفرادی سکور پر شرجیل خان ہمت ہار گئے ، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 3 رنز بنانے پر ہی اکتفا کیا۔
شعیب ملک 10رنز بنا کر کمنز کی گیند کلائی پر لگنے کے باعث زخمی ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ، بابر اعظم اپنے کیریئر کی چوتھی مکمل کرنے کے بعد ہیزل ووڈ کا شکار بنے ، عمر اکمل ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 46رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے ، محمد رضوان 6رنز پر پوویلین لوٹے جبکہ محمد عامر 17رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،وہاب ریاض 17اور حسن علی 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک دوبارہ بلے بازی کرنے میدان میں نہیں اترے اور یوں پوری قومی ٹیم 50ویں اوور میں 312رنز پر پوویلین لوٹ گئی ، کینگروز کیلئے سٹار ک نے 4،کمنز نے 2جبکہ زامپا ، ہیزل ووڈ اور فالکنر نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
اعظم خان کی جانب سے پسینہ صاف کرنے کیلئے ڈالرز کا استعمال
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.