جڑواں شہروں میں بارشیں،چھتریوں کی مانگ میں اضافہ،کاروباری حضرات نے قیمتیں دوگنا کردیں

جمعرات 26 جنوری 2017 16:46

جڑواں شہروں میں بارشیں،چھتریوں کی مانگ میں اضافہ،کاروباری حضرات نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) ملک میں شدید بارشوں اور برف باری کے پیش نظر چھتریوں کی مانگ میں یکسر اضافہ ۔ قیمتوں کو چار چاند لگ گئے ہیں ۔ کاروباری حضرات نے منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چند روز سے ملک بھر کے علاوہ سیاحتی مقامات پر کاروباری حضرات نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جو کہ چھتریوں کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں دو سو سے تین سو روپے تک کی بچگانہ چھتری کی قیمت چھ سے آٹھ سو روپے تک وصول کی جا رہی ہیں جبکہ بڑی چھتریوں کی قیمت بھی منہ مانگی وصول کی جا رہی ہے دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی میں کاروباری و سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں کاروباری حضرات نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جو کہ منہ مانگے ریٹ وصول کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :