ایس ڈی پی آئی دنیا کے 60 بہترین تھینک ٹینکس میں شامل ہو گیا
جنوب مشرقی ایشیا ع بحرالاکاہل کے ممالک میں درجہ بندی پر 15ویں نمبر ہے، کامیابی پورے پاکستان کے کیے قابل فخر ہے، ڈاکٹر عابد سلہری
جمعرات 26 جنوری 2017 23:19
(جاری ہے)
یہ درجہ بندی یونیورسٹی آف پینیسلوینیاکا تھینک ٹینک و سول سوسائٹی پروگرام سالانہ بنیادوں پرجاری کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کا عالمی درجہ بندی میں 55ویں پوزیشن حاصل کرنا اور دنیا کے 60بہترین تھینک ٹینکس میں شامل ہونا پورے پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے جبکہ اس سے پاکسان میں آزادانہ تحقیق کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی اس سال عالمی درجہ بندی میں اہم پوزین حاصل کرنے کے فخر کے ساتھ اپنی سلور جوبلی منا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میںپالیسیوں کی خامیاں دور کرنے اور سیاسی قیادت کو رہنمائی بہم پہنچانے میں کردار کے حوالے سے تھینک ٹینکس کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھینک ٹینکس نہ صرف عوامی ضروریات اور مطالبات بلکہ پالیسیوں کے جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر اثرات کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھینک ٹینکس کا یہ کردار شواہد اور تجزیے کی بنیاد پر پیش کیے پالیسی حل پر ہوتا ہے ۔ جاری ہونے والی رینکنگ میں واش کی درجہ بندی میں ایس ڈی پی آئی دنیا میں 43ویں، ماحولیاتی پالیسی کے حوالے سے 65ویں پالیسی اور معیار کی ضمانت ، پالیسیوں اور طریقہ ہائے کارکے حقیقت پر مبنی ہونے کے ضمن میں 43 ویں پوزیشن پر رکھا گیا۔ سماجی پالیسی کے حوالے سے ایس ڈی پی آئی کو 99ویں نمبر، ادارہ جاتی شریک کار کے ضمن*ن میں 61ویں، میڈیا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے 60ویں اور سوشل میڈیا کی درجہ بندی میں دنیا میں 83واں نمبر رہا۔ دنیا کے 6846تھینک ٹینکس میں پالیسی ایڈووکیسی اور آؤٹ ریچ کے ھوالے سے ایس ڈی پی آئی کا نمبر 65واں رہا۔ داکٹر عابد سلہری نے ان حقائق کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کو امریکہ سے باہر تھینک ٹینکس مین مجموعی طور پر 104ویں درجہ بندی بھی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی یہ کامیابی اس کی پر لگن ٹیم اور قیادت کے علاوہ اس کی تحقیق اور لایسیوں کے ضمن میں روا آزادنہ فکر، معاملات سے متعلقہ ہونے، ساکھ اورغیر جانبداری کی مرہون منت ہے۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت، سول سوسائٹی ، سیاسی جماعتوں اور شعبہ تدریس کی جانب سے اس کے معیار ی کام کے حوالے سے قبولیت حاصل ہونا ، ایس ڈی پی آئی کے لیے قابل فخر ہے۔مزید اہم خبریں
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.