لندن کے لارڈ مئیر کا وفد کے ہمراہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا دورہ، پاک برطانیہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
چیئرمین ایس ای سی پی کا دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے مابین قریبی تعلقات کا اعادہ
جمعہ 27 جنوری 2017 19:46
(جاری ہے)
ایس ای سی پی کا وفد چیئرمین اور سینئر انتظامیہ پر مشتمل تھا۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین نے وفد کو خوش آمدید کہا اور دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے مابین قریبی تعلقات کا اعادہ کیاجن کی بنیاد برطانیہ اور پاکستان کے تاریخی تعلقات اور اوّل الذکر کی جانب سے پاکستان کی ترقی کے لئے مسلسل تعاون پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دوریدونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات استوار کرنے اور تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان آنے اور ایس ای سی پی کا دورہ کرنے پر لارڈ مئیر کا شکریہ ادا کیا۔ لارڈ مئیر نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کی تعریف کی اور اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے ایس ای سی پی کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ ایسے مزید کئی وفود کی پاکستان آمد کا راستہ ہموار کرے گا۔ وفد کو ایس ا ی سی پی کے کردار اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کی جانب سے گزشتہ دو سالوں کے دوران متعارف کرائی گئی جامع اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ کیپٹل مارکیٹ، اسلامی مالیات اور بیمہ کے شعبہ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کی ٹیم نے وفد کے اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.