بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کی اہلیہ ریوا سولنکی روڈ ایکسیڈنٹ میں محفوظ رہیں

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:20

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کی اہلیہ ریوا سولنکی روڈ ایکسیڈنٹ میں محفوظ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی اہلیہ ریوا سولنکی روڈ ایکسیڈنٹ میں محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ان کی گاڑی کو عقب سے دوسری کار نے ٹکر دے ماری، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اصل قصور کس کا تھا، اس حادثے میں پریتی شرما نامی لڑکی کو چوٹیں آئیں جو مقامی انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، انھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم مرہم پٹی کے بعد جلد فارغ بھی کردیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :