کسانوں سے فراڈ کر نے پر دوملز مان کو 3،3سال قید اورتین، تین لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کاحکم

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:16

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء)کسانوں سے زرعی اجناس کی خریداری میں فراڈ کر نے والے دو ملز مان کو 3،3سال قیدا ورتین، تین لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کاحکم سنادیاگیا‘ احتساب عدالت لاہور کے جج نجم الحسن نے جرم ثابت ہونے پر شکیل اور شفیق کو تین، تین سال قید اور تین، تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت میں دلائل دیے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان نے زرعی اجناس کی خریداری میں فراڈ کرکے شہریوں کو ان کی عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کیا۔ ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد منافع کا لالچ دینے والے دو افراد کو 3،3سال قیداورتین، تین لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کاحکم سنادیا۔