کیمیائی کھادوں کے بغیرنامیاتی کا شتکا ر ی میں 3گنااضافہ

منگل 31 جنوری 2017 15:03

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ ملک بھرمیںکیمیائی کھادوں او رجراثیم کش ادویا ت کے بغیرنامیاتی کاشتکاری میں 3گنااضافہ ہوگیا ہے جبکہ دنیابھر کے کئی ملک زرعی پیداوارمیںاضافے کیلئے آرگینگ طریقہ کاشتکاری کوفروغ د ے رہے ہیں، ز رعی ماہرین نے بتایاکہ نامیاتی فصلوں کی کا شت کار ی کو فروغ د ینے سے زرعی اجناس پر اٹھنے و الے اضافی اخراجات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ا س لیے آ رگینگ طریقہ کاشت کا ر ی کوبھرپورطریقہ سے فروغ مل رہا ہے جبکہ کا شت کاروں کی اکثریت فصلوں کی کا شت میں رودبدل کر کے قدرتی کا شت میں گہری دلچسپی کا اظہارکررہی ہے ۔