کائنات سہ جہتی نہیں بلکہ ہولوگرام کی طرح ہے۔ نئی تحقیق
منگل 31 جنوری 2017 23:26
فلکیات دان اور کائناتی مائیکروویو بیک گراؤنڈ کا مطالعہ کرنے والے ما ہرین کا کہنا ہے کہ کائنات شاید ایک بہت بڑا اور پیچیدہ ہولوگرام ہے جو چپٹی سطح پر بنا ہوا ہے۔ ہماری آنکھیں جو سہ جہتی چیزیں دیکھ رہی ہیں وہ نظر کا دھوکا ہوسکتا ہے۔بگ بینگ کے بعد پیدا ہونے والی مائیکروویو بیک گراؤنڈ آج تک فضا میں موجود ہے۔ ٹی وی جب ٹیون نہ کیا جائے تو اس کی سکرین پر نظر آنے والے سیاہ اور سفید دھبے اسی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ انہیں کائنات کے ہولوگرام ہونے کے حوالےسے اتنے ہی ثبوت ملے ہیں جتنے کائنات کی روایتی شکل کے بارے میں دئیے جاتےہیں۔
ساؤتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات نے کینیڈا اور اٹلی کے ماہرین فلکیات کے ساتھ مل کی تحقیق کی ہے۔
(جاری ہے)
اُن کا کہنا ہے کہ کائنات کو دیکھنا تھری سینما ہال میں فلم دیکھنے جیسا ہے۔ تھری ڈی سینما ہال میں چلنے والی فلمیں ہولوگرافکس نہیں ہوتی مگر ہم اُن میں تصویروں کی گہرائی محسوس کرتے ہیں جبکہ سارا منظر ایک چپٹی سکرین پر چل رہا ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری کائنات بھی اسی طرح ہے۔ ہم یہاں چیزوں کو چھو سکتے ہیں، چیزیں ویسا ہی برتاؤ کرتی ہے جیسا کہ حقیقی ہوں مگر اس کے باوجود اُن کے سہ جہتی ہونے کی بات مکمل یقین سے نہیں کہی جا سکتی۔کائنات کے ہولوگرام جیسا ہونے کی بات اس سے پہلے 90 کی دہائی میں کہی گئی تھی۔اس تحقیق میں شامل ایک ماہر کا کہنا تھا کہ سوچئے کہ آپ جو بھی دیکھتے ہیں، محسوس کرتے اور سنتے ہیں وہ اصل میں ایک ہموار دو جہتی علاقے میں پیدا ہوتا ہے، جو سہ جہتی نہیں ہے۔ یہ ہولوگرام جیسا ہی ہے۔ عام طور پر ہولوگرامز میں دوجہتی سطح پر سہ جہتی تصور کو انکوڈ کر دیا جاتا ہے۔ کریڈٹ کارڈ پر بنا ہولوگرام بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ کائنات بھی ہموار سطح پر انکوڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کئی دہائیوں سے آئن سٹائن کی تھیوری آف گریویٹی اور کوانٹم تھیوری کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ہولوگرافک کائنات کے تصور سے ان دونوں کو آپس میں ملایا جا سکتا ہے
مزید اہم خبریں
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.