Live Updates

9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟

تحقیقاتی کمیٹی نے جن پر الزام ثابت کیا وہ چیزیں پبلک کیوں نہیں کی گئیں؟ کوئی تو سچ بولےکہ جنرل پاشا اور باقی لوگوں نے مینار پاکستان پر اس انتشار کو لانچ کیا تھا؟ بتایا جائے کہ کون کون ملوث تھا۔ مرکزی رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 مئی 2024 00:02

9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا تو کس نے منع کیا؟ تحقیقات کرنے والی کمیٹی یا ادارہ جن کے اوپر الزام ثابت کرسکا، وہ چیزیں پبلک کیوں نہیں کی گئیں؟کوئی تو سچ بولے کہ جنرل پاشا اور باقی لوگوں نے مینار پاکستان پر اس انتشار کو لانچ کیا تھا؟ بتایا جائے کہ کون کون ملوث تھا۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی سمجھائے کہ آج طاقتور ادارہ اور ترجمان جب یہ بات کرے کہ پارلیمنٹ ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس پر حملہ ہوا، حملوں اور دھرنوں کا ذکرہو، 2014 کا بھی ذکر تو ہوا لیکن اگر اس میں ملوث ایک فرد کو بھی سزا ہوجاتی تو 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

اگر طاقتور ادارہ ایک سال گزرنے کے باوجود کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا، یا اس کا فیصلہ نہیں ہوا، تو کس نے منع کیا ہے؟کہ تحقیقات کرنے والا کمیشن، کمیٹی ، ادارہ وہ جو کچھ آج تک اخذ کرسکا، جن کے اوپر الزام ثابت کرسکا، جن کی سہولتکاری، منصوبہ بندی یا جس ماسٹر مائنڈ کا وہ احاطہ کرسکا، وہ چیزیں پبلک کیوں نہیں کی گئیں؟یہ تو کسی کے اختیار میں تھا ۔

اگر مقبولیت کی بناء پر فیصلے آئیں، 8مئی کو ایک کیس لگا، 2 دن پہلے اس کیس کو لگایا گیا اور فیصلہ بھی دیا گیا۔ آج بھی ہم جوڈیشل کمیشن کی بات کرتے ہیں، لیکن کوئی بندہ سچ بولے جب جنرل پاشا سمیت باقی لوگوں نے مینار پاکستان پر اس انتشار کو لانچ کیا تھا، اس وقت کس کس نے سہولتکاری، کس نے پیسا دیا؟ بتایا جائے کہ کون کون ملوث تھا۔اس موقع پر پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنماء سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی، سوال ایک ہی اٹھے گا، ملک میں آئین قانون کی حکمرانی ہے، جمہورکی حکمرانی ہے یا پھر پشت پناہی کرنے والوں کی حکمرانی ہے؟ بنیادی سوال ہے کہ کمیشن بننے چاہئیں، 1990 کے الیکشن بارے اصغر خان کیس، جنرل جیلانی تک کمیشن بننا چاہیئے۔

ہم 9 مئی واقعات میں بھی شفافیت چاہتے ہیں، جس نے غلطی کی اس کو سزا دی جائے، یہ نہیں ہوسکتا کہ خدیجہ شاہ اور باقی ایک ہی گاڑی میں موجود تھے، خدیجہ شاہ کو سزا ، باقی نے پریس کانفرنس کی آئی پی پی کے لیڈر بن گئے گھوم پھر رہے ہیں، وہ 8 ماہ سے جیل میں ہے، یہ انصاف نہیں ہے۔ 
ہمارا مئوقف ہے کہ لوگ احتجاج کرنے نکلے، عمران خان کو جس طرح گرفتار کیا گیا،اس کے خلاف لوگ احتجاج کیلئے نکلے۔ 9 مئی کے گواہان سامنے آگئے لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہوگئی؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات