کرکٹ بورڈ کاکوچنگ اسٹاف میں کمی کافیصلہ ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو پہلے نشانہ بنائے جانے کا امکان
بدھ 1 فروری 2017 14:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں کمی کا فیصلہ کر لیا اور قوی امکان ہے کہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور سمیت کو پہلے نشانہ بنایاجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی کمی پرغورکررہاہے ۔
(جاری ہے)
بورڈ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو 16لاکھ روپے ماہانہ دے رہاہے جبکہ معاون اسٹاف سات سے آٹھ لاکھ معاوضہ حاصل کررہے ہیں لیکن ان بھاری اخراجات سے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آرہی۔
پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے، ٹی ٹونٹی میں ساتویں اور ون ڈے میں آٹھویں نمبر پرہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی کارکردگی سے نالاں ہے جو تین سال میں بیٹنگ میں تسلسل نہیں لاسکے اس لئے گرانٹ فلاورسب سے پہلے نشانہ بن سکتے ہیں فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن، بولنگ کوچ اظہر محمود، فٹنس ٹرینر شان ہیز کی پرفارمنس پر بھی سوالیہ نشان ہے اظہرمحمود فاسٹ بولرز کی نوبال تک ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.