کا شتکاروں کو زرعی قرضہ جات کے برائے خریداری ٹریکٹرز و دیگر زرعی آلات اور گولڈ لون سکیم سے بھرپور استفادہ کی ہدایت کردی گئی

جمعرات 2 فروری 2017 14:24

فیصل آباد۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے زرعی قرضہ جات کے علاوہ کاشتکاروں کو لائیو سٹاک ، درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خریداری ٹریکٹرز و دیگر زرعی آلات اور گولڈ لون سکیم سے بھی بھرپور استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ مشینی کاشت کو فروغ دے کر اپنی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ گائے ، بھینس ، بھیڑ بکریاں اور دیگر جانور ، مویشی ، پرندے پال کر گوشت و دودھ کی بھر پور پیداوار بھی حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔

بینک کے ریجنل ترجمان نے کہاکہ کاشتکار گولڈ لون سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرکے اپنی زرعی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں جبکہ مذکورہ قرضہ آسان شرائط پرانتہائی کم مار ک اپ پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ بینک حکومتی پالیسی کی روشنی میں چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی اور ان کی معاشی ومالی ضروریات پوراکرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوںنے بتایاکہ اگرچہ حالیہ فصلات ربیع کیلئے کاشتکاروں کو دو ارب پچاس کروڑ روپے کے قرضے جاری کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا تھا مگر 31جنوری تک کاشتکاروں نے ایک ارب 78کروڑ روپے کے قرضہ جات حاصل کئے ہیں اس طرح مقررہ ہدف پورا نہ ہو سکاہے۔

انہوںنے کہاکہ بینک کے ماہرین کاشتکاروں سے رابطوں میں مصروف ہیں جبکہ امداد باہمی کی تنظیموں کو بھی ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران و کاشتکاران کو قرضوں کے حصول کی جانب راغب کریں تاکہ بینکوں کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کاحصول اور زرعی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :