تعز،یمنی فوج کی ٹھکانوں میں گھسنے کی کوشش پر حوثیوں کی ہلاکتیں

جمعرات 2 فروری 2017 20:51

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) یمن کے صوبے تعز میں گزشتہ روز مختلف محاذوں پر ہونے والی شدید جھڑپوں میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے تقریبا 20 ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باغیوں نے سرکاری فوج کے ٹھکانوں میں دراندازی کی ناکام کوشش کی جس کے بعد گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پھر گھمسان کی جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران ملیشیاؤں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے آخرکار رہائشی علاقوں کو بھاری توپوں کی گولہ باری سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :