وزارتی کمیشن دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیلئے باقاعدہ پلیٹ فارم کا کام دیگا ،ْسرتاج عزیز
کانفرنس کا دوسرا سیشن مارچ 2017 میں پاکستان میں ہو گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط مزید فروغ پائینگے سی پیک علاقائی ممالک کے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان خطوں کو منسلک کرنے کیلئے تیار ہے ،ْ اجلاس سے خطاب دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو تقویت ملی ہے ،ْبحرینی وزیر خارجہ کا خطاب
پیر 6 فروری 2017 23:34
(جاری ہے)
مشترکہ وزارتی کمیشن کا افتتاحی سیشن پیر کو اسلام آباد میں ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے تعاون کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور مشترکہ اقتصادی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ اقتصادی کمیشن بنانے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے اس سلسلے میں کاروباری سطح پر رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، وزارت دفاع اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کے سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف سے سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ وزارتی کمیشن دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے باقاعدہ پلیٹ فارم کا کام دے گا۔ بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک علاقائی ممالک کے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے، پاکستان خطوں کو منسلک کرنے کے لئے تیار ہے جو سب کے فائدے میں ہے۔ مشیر خارجہ نے شرکاء پاکستان کی موجودہ سرمایہ کاری دوست پالیسی اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کی کوششوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے شاہ بحرین کی جانب سے ستمبر 2016 میں منامہ میں پہلی پاکستان بحرین کاروباری مواقع کانفرنس کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا دوسرا سیشن مارچ 2017 میں پاکستان میں ہو گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط مزید فروغ پائیں گے۔اس موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس نے علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو تقویت ملی ہے، بحرین پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ دریں اثنا شیخ خالد بن احمد بن محمد علی خلیفہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اورخواتین اساتذہ کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کااعلان
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
-
آئی ایم ایف کا مزید 1300 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.