روس اور نیٹو کے درمیان کشیدہ تعلقات پیوٹن کی اہم ہدایات
روسی صدر کا فضائیہ کو جنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم صدرپیوٹن کی جانب سے احکامات کے بعد فضائیہ نے اپنی تیاریاں شروع کردیں،روسی وزیردفاع
منگل 7 فروری 2017 23:24
(جاری ہے)
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس اور نیٹو کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ چند ماہ کے دوران کھل کرعسکری طاقت کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ اب روسی وزارت دفاع کا صدر پیوٹن کے حوالے سے کہنا ہے کہ صدر نے فضائیہ کو جنگ کے خطرے کے پیش نظر ہر وقت تیار رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس سلسلے میں دشمن پر حملہ کرنے والے پائلٹ بھی جنگی مشقوں میں مصروف ہیں۔
روسی وزیر دفاع سرجی شوگ کے مطابق صدرپیوٹن کی جانب سے احکامات کے بعد فضائیہ نے اپنی تیاریاں شروع کردیں جب کہ فوجی بھی جنگی مشقوں کے لئے اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں تاہم جنگ کے پیش نظر فوج کی جانب سے چوکس جوابی حملے، ایئر ڈیفنس سسٹم کی منتقلی اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بٹالین ٹاسک گروپس اور ٹیکٹیکل ٹیموں میں شامل فوجیوں نے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ایک دوسرے سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.