بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ
لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی زلزلے کا مرکز پسنی کے جنوب مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25.9 کلومیٹر تھی
بدھ 8 فروری 2017 11:43
(جاری ہے)
مکران ڈویژ ن کے کمشنر بشیر بنگلزئی نے تایا کہ مکران ڈویژ ن کا مکمل سروے کرلیا گیا اور کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلیف ٹیموں کو دوردراز علاقوں میں بھی بھیجا گیا تاہم وہاں کے رہائشیوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔گوادر کے ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ نے بھی تصدیق کی کہ گوادر میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل ستمبر 2013 میں بھی بلوچستان کے علاقے آواران اور کئی دوسرے اضلاع میں آنے والے 7.7 شدت کے شدید زلزلے سے 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔گذشتہ دنوں کراچی کے کچھ علاقوں میں بھی 3.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔پاکستان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو آیا تھا، جس کے نتیجے میں 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.