ترک صدر رجب طیب ایردوان کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر 45 منٹ گفتگو

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ

بدھ 8 فروری 2017 12:26

ترک صدر رجب طیب ایردوان کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر 45 منٹ گفتگو
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترک صدر کے ساتھ بات چیت تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی جس میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق، دونوں سربراہوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اٴْن کا ملک نیٹو کے رکن ملک ترکی سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جس کی داعش کی سرکوبی کے لیے جدوجہد قابل تعریف ہے۔ قابل توجہ امر یہ ہے کہ اس بات چیت کے فوراً بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے ساتھ ٹرمپ نے ایک ملاقات کی ۔