سیکرٹری زراعت کی بلڈوزر پر ٹریکر اور جی پی ایس کی ہدایت

ہفتہ 11 فروری 2017 16:28

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمودنے شعبہ زرعی انجینئرنگ کو بلڈوزر پر ٹریکر اور جی پی ایس کی تنصیب کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بلڈوزروں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جاسکے اور ان کے ناجائز استعمال کی روک تھام ہو سکے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی کارکردگی میں بہتری کیلئے 750 نئے فیلڈ اسسٹنٹس بھرتی کیے جائیں گے ،کاشتکاروں کی فلاح و بہبود ،راہنمائی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو زرعی انکم ٹیکس کی وصولی سے روک دیا گیا ہے۔

سیکرٹری زراعت نے کہاکہ محکمہ زراعت کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے 750 نئے فیلڈ اسسٹنٹس کی بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن کو لیٹر بھیج دیا گیا ہے۔ ان اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے فیلڈ اسسٹنٹس اور زراعت آفیسرز کیلئے انڈکشن ٹریننگ پروگرام لازمی قرار دیا جارہا ہے تاکہ نئے بھرتی ہونے والوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے۔