بہاولنگر، امیر کوٹ میں گیس لیکج کی وجہ سے ملحقہ گھر میں دھماکہ ، 6جاں بحق،22شدید زخمی
دھماکے سی3گھر اور گودام تباہ،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کی امدادی کارروائی میں سستی پاک فوج نے کنٹرول سنبھال کرمتاثرہ علاقہ سیل کرکے امدادی کاروائیاں جاری رکھیں سوئی گیس کی مین لائن گزشتہ کئی دنوں سے لیک تھی،گھرکے مالک نے سوئی گیس دفتر میںلیکج کی شکایت درج کروائی، محکمہ کے افسران و ملازمین نے کوئی توجہ نہ دی
منگل 14 فروری 2017 21:17
(جاری ہے)
گیس لیکج کے ملحقہ گھر کے ایک کمرے میں گیس جمع ہوگئی جہاں پر اچانک نامعلوم کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں اسٹامپ فروش لیاقت کا گھر تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ مزید ملحقہ دو گھر اور ایک گودام ہارڈوئیر بھی مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا۔
دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے منیرہ زوجہ وزیر احمد،بنیش دختروزیر احمد،ظہیراحمد ولد وزیر احمد ،گوشی دختر وزیر احمد،عطیہ دختر عبدالغفار ،بشیر احمد ولد نیامت علی جبکہ محمد افضل،حمزہ،عائشہ،ناہید اختر،فہیم حسین ،اقراء ایوب،عبدالرحمن ،محمد احمد،مریم ایوب،عبدالغفار،وسیم ایوب،لائبہ سمیت 22افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کو انتہائی خطرناک حالت کے باعث لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ گھر اور اس کے ملحقہ گھروں کا ملبہ نیچے گرنے کی وجہ سے درجنوں افراد اور بچے ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائی شروع کردی تاہم بعدازاں ضلعی انتظامیہ،ریسکیو1122،میونسپل کارپوریشن بہاولنگر،پولیس اور سول ڈیفنس حکام پہنچ گئے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر اظہر احیات،ڈی پی او کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرزاصدیق،اور مقامی پولیس سرکل کے افسران بھی پہنچ گئے ۔دھماکے کے 20منٹ تاخیر کے بعد ریسکیو سروس کے دو جوان پہنچے جبکہ بعدازاں دو گھنٹے کی تاخیر سے کرین،ایکسی ویٹر،دو ٹریکٹر ملبہ ہٹانے کے لئے پہنچے ۔اس دوران امدادی کاروائیوں کا سامان تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے شہریوں میں غم و غصہ کی فضاء پیدا ہوگئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے حالات پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کی خدمات طلب کرلی۔پاک فوج نے متاثرہ علاقہ کو گھیرے میں لے کر امدادی سرگرمیوں کو تیز کردیا۔واضح رہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد امجد،ایس ایچ اوز عرفان اکبر ،جاوید گجر،میونسپل کارپوریشن کے خالد علوی اور شہریوں نے ازخود اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاکر 6نعشوں اور 22زخمیوں کو باہر نکالا جن کو ایمبولینسز پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔جبکہ امداد ی سامان آنے کے بعد امدادی سامان کو اٹھا کر صرف راستہ صاف کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اظہر حیات اور ڈی پی او ملک لیاقت علی موقع پر الرٹ کھڑے رہے لیکن ڈی ایس پی صدر سرکل پولیس علی رضا کاظمی ایک مخصوص پولیس عملہ کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.