پنجاب میں 2لاکھ 25ہزار ایکڑ رقبہ پر مونگ پھلی کی کاشت مکمل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 16 فروری 2017 14:04

فیصل آباد۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) محکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب میں 2لاکھ 25ہزار ایکڑ رقبہ پر مونگ پھلی کی کاشت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے 97ہزار ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ پنجاب میں مونگ پھلی کے زیر کاشت رقبہ میں سے 87فیصد چکوال ،اٹک اور راولپنڈ ی میں کاشت ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ مونگ پھلی کے بیج میں 44سی56فیصد اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 22سی30فیصد لحمیات پائے جاتے ہیں لہٰذامونگ پھلی کے خوردنی تیل کے استعمال کو فروغ دے کر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ مونگ پھلی کی ترقی دادہ اقسام باری 2000،بارڈ 479، گولڈن اور باری 2011کی پیداواری صلاحیت 40من فی ایکڑ ہے جبکہ ہمارے کاشتکار اوسطاً6سے 10من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں سے گزارش کی کہ وہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کی رہنمائی کریں تاکہ مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار میں2سے 3گنا اضافہ کوممکن بنایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :