بین الاقوامی بزنس سیمینا ر پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سنگِ میل ثابت ہو گا ‘شیخ علائوالدین
سیمینار کو کامیاب بنانے کے لئے گذشتہ سیمینار کے تجربات کو سامنے رکھا جائے اور تمام ضلعی و صوبائی محکموں کے علاوہ تاجر تنظیموں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے ‘صوبائی وزیر کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 16 فروری 2017 23:41
(جاری ہے)
صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان ، سرکاری محکموں کے اعلی افسران اور لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔
سیکریٹری صنعت ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے بریفنگ میں بتایا کہ بزنس سیمینار 12تا13اپریل کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گا جس میں متعدد ممالک کے چھ سو سرمایہ کاروں کو دعوت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بر آمد کنندگان کی دلچسپی کے لئے مقامی مصنوعات اور دستکاریوں کی تین روزہ نمائش بھی منعقد ہو گی اور جشنِ بہاراں، بسنت و دیگر رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیاں بھی اس کا اہم جزو ہو نگی۔ انہوں نے کہا کہ بزنس سیمینار میں سرمایہ کاروں کے لئے زراعت، ٹیکسٹائل، مینو فیکچرنگ، معدنیات، تعلیم، صحت، لائیوسٹاک، حلال گوشت، پولٹری ،آئی ٹی،سیاحت، توانائی اور آٹو سیکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ، چین، ایران اور ترکی کے پاکستان میں موجود سفارت خانوں کے علاوہ 23 دیگرممالک سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر سود مند سرمایہ کاروں کو دعوت دی جا رہی ہے ۔شیخ علائوالدین نے کہا کہ ہمیں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کا اعلان کرنا ہو گا جیسے انڈسٹریل اسٹیٹس میںانہیں زمین بھاری قیمت پر بیچنے کی بجائے پٹے پر دی جائے اور ہر اسٹیٹ کی اہمیت کے مطابق ترغیبی پیکج تیار کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کو بیمار صنعتوں مثلاً سرامکس و ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جائے کیونکہ یہ صنعتیں تھوڑے سے سرمائے کے ساتھ اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکتی ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ نے ہدائت کی کہ چیف سیکریٹری پنجاب کی قیادت میں تمام متعلقہ محکموں متحرک کیا جائے ۔اجلاس میں شریک پولیس افسران کے ساتھ سیکورٹی کے معاملات پر بھی غور کیا گیا اور ہدائت کی گئی کہ15مارچ سے پہلے تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.