پروفیسر آفتاب اقبال شمیم کے ساتھ اکادمی میں تقریب کا اہتمام
جمعہ 17 فروری 2017 17:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نظم شاعری کی پہلی صنف سمجھی جاتی ہے اور دنیا بھر میں نظم ایک خاص پہچان رکھتی ہے جبکہ غزل ہمارے خطے کی مرغوب صنف ہے۔
لہٰذا میری پہلی ترجیح نظم ہی رہی ہے اور میں نے لاشعوری طور پر غزل کہنے سے انحراف کیا۔ پروفیسر آفتاب اقبال شمیم نے کہا کہ میری ایک نظم ’’ستمبر کا شہر‘‘ کے بارے میں ڈاکٹر وزیر آغا نے کہا کہ جہاںشعراء کی نظمیں اختتام پذیر ہوتی ہے ، وہیں سے آپ کی نظم نے ابتداء کی ہے۔ اس موقع پر افتخار عارف ، حلیم قریشی، پروفیسر جلیل عالی اور علی محمد فرشی نے پروفیسر آفتاب اقبال شمیم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب اقبال شمیم عہدموجود کے بے مثال نظم گو شاعر ہیں۔ میرا جی، ن۔م راشد، فیض احمد فیض اور مجید امجد کے بعد آفتاب اقبال شمیم نے اپنے عہد کی بھر پور ترجمانی کی ہے۔ اس موقع پر یاسمین حمید نے کہا کہ آفتاب اقبال شمیم کی نظم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے اپنی نظم کو غزل کے اثرات سے الگ رکھا۔ ڈاکٹر محمدقاسم بگھیو، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے کہا کہ میٹ اے رائٹر سلسلہ کے تحت آج ہمارے مہمان برصغیر کے ممتاز نظم گو شاعر پروفیسر آفتاب اقبال شمیم ہیں جوایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم اُن کی شخصیت کے پہلوئوں اور فن کے حوالے سے نامور اہل قلم کی موجودگی میں ان سے گفتگو کریں گے۔ انہوں نے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروگرام کے تحت یہ چودھویں تقریب ہے۔اس موقع پر پروفیسر آفتاب اقبال شمیم کی 84ویں سالگرہ بھی منائی گئی اور کیک کاٹاگیا۔ ڈاکٹرفرحت عباس نے پروفیسر آفتاب اقبال شمیم کو شیلڈ پیش کی جبکہ اسلام آباد /راولپنڈی کی ادبی و ثقافتی تنظیموں انحراف انٹرنیشنل، حلقہ ٴ ارباب ذوق، ادارہ ٴ ادب و ثقافت، زاویہ، امکان، بزمِ اہل قلم، اشارہ ، پشتو ادبی سوسائٹی، فن کدہ، بزمِ سحر،پہلا پیر، کسب ِ کمال اور دیگر کے سربراہان نے پروفیسر آفتاب اقبال شمیم کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ تقریب میں سرفراز شاہد،رحمن حفیظ، محبوب ظفر، افشاں عباسی، خلیق الرحمن ، امین کنجاہی، انجم خلیق ، مظہر شہزاد، جنید آذر، ڈاکٹر راشد حمید، ملک مہر علی، اختر رضاسلیمی، مسعود اقبال ہاشمی اور بے شمار دیگر افراد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.