صدر آزاد کشمیر کی وزراء آزاد کشمیر کی الگ الگ ملاقاتیں، خطے کی مجموعی صورتحال، امن وامان ودیگر امور پر تبادلہ خیال
نوجوان کو گھروں سے گرفتار کر کے نام نہاد مقابلوں میں شہید ،لاشیں مسخ کرنا درد ناک ہے، سردار مسعود خان آزاد کشمیر کے عوام دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں،علامہ تصور الجوادی پر قاتلانہ حملہ ، آزاد کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبو تاژ کرنے کی سازش ہے، گفتگو
جمعہ 17 فروری 2017 17:49
(جاری ہے)
نوجوان کو گھروں سے گرفتار کر کے نام نہاد مقابلوں میں شہید کر کے ان کی لاشیں مسخ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال آزاد کشمیر حکومت کے لیے انتہائی درد ناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ گزشتہ روز مظفرآباد میں شعیہ رہنما علامہ تصور الجوادی پر قاتلانہ حملہ ، آزاد کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سپو تاژ کرنے اور امن و امان کو خراب کرنے کی سازش ہے ۔ سیاسی رہنما عوام کو دشمن کی اس سازش سے آگاہ کریں۔ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان میں خود کش حملوں اور دہشتگردی کی نئی لہر دراصل سی پیک کو سپو تاژ کرنے کی نا پاک جسارت سے ۔ جس کو ہر صورت ناکام بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔ دہشتگرد ریاست میں بھی کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔ پاکستان سے ملانے والی شاہرات اور داخلی راستوں پر نگرانی سخت کی جائے ۔ مذہبی رہنما اور علماء کرام خود کش حملوں کی مذمت اور ممانعت کریں ۔ دریں اثناء ڈاکٹر نجیب نقی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کی منصوبہ بندی آئندہ 50 سال کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کی جائے ۔ پاکستان سے ملانے والی بڑی شاہرات کے علاوہ بین الاضلاعی سڑکوں اور رابطہ سڑکوں کو بھی پختہ اور بہتر بنانے پر توجہ دی جائے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آئندہ 5 برسوں میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے ۔ انشاء اللہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت رنگ لائے گی ۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے میرٹ کی بالا دستی اور گڈ گورننس کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں۔ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیا جائے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اور اپوزیشن جماعتیں بھی کرپشن کے جڑ سے خاتمے کے لیے حکومت سے تعاون کریں گی۔ دونوں رہنمائوں نے صدر آزاد کشمیر کو کامیاب دورہ بلجیم اور ہالینڈ پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.