یہ انتہا پسندوں کے خلاف متحد ہونے اور لڑنے کا وقت ہے خواہ وہ ملک میں ہوں یا باہر سے آ رہے ہوں، میں اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ دشمن کہیں بھی ہوا اس کا پوری ریاستی طاقت کے ساتھ خاتمہ کیا جائے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیہون شریف میں اجلاس کے دوران ہدایات
جمعہ 17 فروری 2017 18:14
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہم ملک اور بیرون ملک سے دشمنوں کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں، ہمیں اپنے تاریک دنوں کا سامنا رہا تاہم ہم ہمیشہ پرعزم ہو کر سامنے آئے جس سے دنیا متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندوں کے خلاف متحد ہونے اور لڑنے کا وقت ہے وہ خواہ ملک میں ہوں یا باہر سے آ رہے ہوں، میں اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ دشمن خواہ کہیں بھی ہوا اس کا پوری ریاستی طاقت کے ساتھ خاتمہ کر دیا جائے۔ انہوں نے اسے مستقبل کی نسلوں اور ظلم کا سامنا کرنے والے دیگر لوگوں کیلئے ایک ذمہ داری قرار دیا اور کہا کہ ہمیں ہر طرح مضبوط ہونا ہو گا اور خوف کو مسترد کرنا ہو گا ، جہاں کہیں بھی اسے دیکھیں اس لعنت کی مذمت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ ان عناصر کی شکست کو یقینی بنائے گی جو ہماری انسانیت، شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کیلئے سوال بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا ہماری مثبت اقدار سمیت عوام کی فتح کے ساتھ خاتمہ ہو گا۔ اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ زبیر احمد اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.