طلبی کے باوجود آئی جی عدالت نہیں آئے ،وارنٹ جاری کئے جائیں : وکلاء عوامی تحریک
قانون سب کیلئے برابر ہے،دہشتگردی کے اس کیس میں ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں استغاثہ کیس کی مزید سماعت 28 فروری کو ہو گی ،دیگر کیسز پر یکم مارچ کی تاریخ مقرر حکومت نے ماڈل ٹائون دہشتگردی میں ملوث آئی جی کی مراعات میںاضافہ اور ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا
جمعہ 17 فروری 2017 21:55
(جاری ہے)
رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ آئی جی سمیت جو ملزمان آج حاضر نہیں ہوئے انکے وارنٹ جاری کئے جائیں جس پر اے ٹی سی جج چوہدری محمد اعظم نے جن ملزمان نے طلبی آرڈر کی تعمیل کی ہے ان میں سے جو بھی غیر حاضر ہو گا اس کے وارنٹ جاری ہونگے ۔
عوامی تحریک کے وکلاء نے اے ٹی سی جج سے استدعا کی کہ فیصلے میں ہمارے کچھ گواہان کے نام غلط کمپوز ہو گئے ہیں انکی درستگی کی جائے جس پر اے ٹی سی جج نے غلطیاں ٹھیک کروانے کی اجازت دی۔عوامی تحریک کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ استغاثہ کی منظوری کے بعد ہماری ایف آئی آر نمبر 696 پر کارروائی کو روک دیا جائے جس پر اے ٹی سی جج نے مزید دلائل کیلئے یکم مارچ کی تاریخ مقرر کی۔استغاثہ کیس کی مزید کارروائی کیلئے 28فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔کارروائی کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر وکلاء کے ہمراہ مستغیث جواد حامد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بے گناہ کارکنوں کو قتل کرنے والے پولیس افسران طلب کئے جانے کے باوجود عدالت حاضر نہیں ہوئے جبکہ پولیس کی طرف سے درج کئے گئے جھوٹے مقدمے میں 2سال سے ہمارے 42کارکن ہر تاریخ پر حاضر ہو رہے ہیں ۔قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ۔دہشتگردی کے اس کیس میں ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ،ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے 124 ملزمان کی ہر تاریخ پر حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ عوام سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ قصاص میں زندگی ہے ،انصاف سے امن آتا ہے ۔ہم حیران ہیں کہ دہشتگردی کے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے میں ملوث آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی بجائے اسکی مراعات بڑھا دی گئیں اور اسے ستارہ امتیا ز دینے کی حکومت نے سفارش کر دی ۔ہم سمجھتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حقائق چھپانے کیلئے آئی جی پنجاب کو نوازا گیا اور وزراء کو اس لئے طلب نہیں کیا گیا کہ کہیں وہ شریف برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہ بن جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.