حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ درست ہے، میاں زاہدحسین
جمعہ 17 فروری 2017 23:14
(جاری ہے)
ایف بی آر کے جاری تعمیراتی منصوبوں میں اہم ترین گلگت بلتستان کا منصوبہ ہے جسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
پاک چین سرحد پر کسٹمز کا عملہ تو موجود ہے مگر سہولیات نہیں ہیں اور دیگر مسائل بھی ہیں جنھیں جلد از جلد دور کیا جائے۔ ایف بی آر نے سی پیک پر جو پروجیکٹ شروع کیئے ہوئے ہیں انھیں کسی قسم کی پیچیدگی کے بغیر جلد از جلد مکمل کرنے اور وہاں اسٹاف تعینات کرنے کی ضرورت ہے اسلئے وزارت خزانہ فوری طور پر نئی آسامیوں کی منظوری دے۔ ایف بی آر کی موجودہ انتظامیہ نے ملازمین کو ترغیبات دینے کا جو عمل شروع کیا ہوا ہے اس سے ان کا حوصلہ بڑھے گا اور مجموعی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جس سے بہتر نتائج نکلیں گے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے پرانے ٹیکس تنازعات جن کی تعداد سینکٹروں میں ہے کوحل کرنے کا منصوبہ لائق تحسین ہے جو ٹیکس اصلاحات کی جانب اچھی پیش رفت ہے۔ اس سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئے گی،لیکن ٹیکس دہندگان کے تنازعات حل کر تے وقت ان کو ہراساںکرنا غلط ہوگا،جس سے تجارتی حلقوں میں مایوسی پھیلنے کا خدشہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.