وزیراعلیٰ سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات،لاہور اورسیہون شریف میں دھماکوں کی مذمت
بیلاروس کے سفیر کا دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت دہشتگردی کی جنگ میں پاکستانی قوم کا عزم مضبوط ہے، شہبازشریف
جمعہ 17 فروری 2017 23:30
(جاری ہے)
یہ جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے اورپاکستان نے اس جنگ میں جو لازوال قربانیاں دی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔
انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل اورمضبوط ہے ۔انسانیت کے سفاک قاتل پوری دنیا کے مشترکہ دشمن ہیں اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہمارا اولین مشن ہے۔ اتحاد کی قوت اور مشترکہ بصیرت سے پاکستان میں امن اور خوشیاں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت ،صنعت اورٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ۔پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دیا جائیگا۔ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے۔انہوںنے کہا کہ زراعت اورٹیکسٹائل کے شعبوں میںدوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے قابل عمل سفارشات پرکام کیا جائے گا۔بیلا روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔زراعت اورٹیکسٹائل سیکٹر میں پنجاب حکومت کیساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔صوبائی وزیرملک ندیم کامران، سیکرٹریزصنعت، جنگلات اورزراعت کے علاوہ متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.