جرمنی میں دہشت گردی کا منصوبہ، سولہ سالہ شامی مہاجر پر مقدمہ،عدالت پیش
کم عمری کے باعث سماعت بندکمرہ میں بیس مارچ تک جاری رہے گی،داعش سے رابطوں کی تحقیقات کی جائیں گی
منگل 21 فروری 2017 12:42
(جاری ہے)
ملزم کی کم عمری کے باعث عدالت نے اس مقدمے کو بند کمرے میں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں ملزم کو ان الزامات کا دفاع کرنا ہے کہ وہ ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر انتہائی سنجیدہ پر تشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
اگر اس پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو گئے تو جرمنی میں نابالغ مجرموں سے متعلق قوانین کے مطابق اسے زیادہ سے زیادہ پانچ برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔مقدمے کا سامنا کرنے والا شامی نوجوان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 2015ء میں جرمنی آیا تھا۔ اس برس مجموعی طور پر ایک ملین کے قریب تارکین وطن پناہ کی تلاش میں جرمنی پہنچے تھے۔ یہ نوجوان اس وقت پولیس کی نظروں میں آیا جب کیمپ میں رہنے والے کئی دیگر پناہ گزینوں اور مقامی مسجد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس شامی مہاجر کی سوچ بنیاد پرستانہ ہوتی جا رہی ہے۔جرمن پولیس نے اس نوجوان شامی مہاجر کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں کولون شہر میں قائم پناہ گزینوں کے ایک مرکز سے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ مہاجر شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش سے رابطے میں تھا اور مبینہ طور پر جرمنی میں بم حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔پولیس نے اسے حراست میں لینے کے بعد اس کا موبائل بھی قبضے میں لے لیا تھا۔ موبائل سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق وہ انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک دہشت گردوں سے رابطے میں تھا اور اس نے حملہ کرنے کے لیے رضامندی بھی ظاہر کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.