امریکا میں شرپسندوں کا یہودیوں کے قبرستان پر حملہ ‘ قبریں اکھاڑ دیں‘کتبے توڑدیئے‘قبرستان کی بحالی کے لیے مسلمانوں کی 91 ہزار امریکی ڈالر سے زائد فنڈ جمع
میاں محمد ندیم جمعرات 23 فروری 2017 15:26
(جاری ہے)
یہودی قبروں کی دوبارہ مرمت اور بحالی کے لیے سلیبریٹ مرسی نامی ایک غیر منافع بخش مسلمانوں کی تنظیم نے آن لائن فنڈ کی اپیل کی تھی۔
فنڈز اکھٹے کرنے والی تنظیم کے منتظمین لنڈا سارسور اور طارق المسیدی کے مطابق اپیل کے بعد 3 ہزار افراد نے 22 فروری تک 91 ہزار 583 ڈالر کے فنڈز دیئے۔رپورٹس کے مطابق گروپ نے قبروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے 20 ہزار امریکی ڈالر کے فنڈز کی ضرورت کا اعلان کیا تھا، تاہم انہیں ضرورت سے چار گنا زیادہ فنڈز ملے ہیں۔یہودیوں کے قبرستان میں توڑ پھوڑ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب امریکا بھر میں موجود یہودی کمیونٹی سینٹرز کو بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، ان سینٹرز کو گزشتہ ہفتے خط لکھ کر دھمکیاں دی گئی تھیں۔اینٹی ڈیفیمیشن لیگ (اے ڈی ایل) نامی یہودیوں کے ایک مشاورتی گروپ کے مطابق نیویارک میں موجود ان کے نیشنل ہیڈکوارٹر سینٹر کو بم کی دھمکی ملی تھی، تاہم بعد ازاں اسے کلیئر قرار دیا گیا۔واقعے کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پینس نے متاثرہ قبرستان کا دورہ کیا جبکہ رضاکاروں اور عہدیداروں کو قبرستان کی صفائی کے احکامات دئیے۔اس موقع پر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ تشدد پسند، مجرموں، تنگ نظر اور یہودی مخالفین کی امریکا میں کوئی بھی جگہ نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.