فیصل آباد: نئی تعمیرات میں قدرتی پتھروںکا استعمال، فیصل آباد کو ماربل ، گرینائٹ سمیت دیگر پتھروں کی بڑی مارکیٹ بنا دیا ہے،میاں محمد ادریس
پاکستان معدنیات کی دولت سے مالامال ملک ہے ان سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھائیں، سابق صدر فیصل آباد چیمبر کی گفتگو
جمعرات 23 فروری 2017 21:11
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مکان ، دوکانیں یا دوسری تعمیرات طویل عرصہ کیلئے تعمیر کی جاتی ہیں۔
اس لئے ان تعمیرات کو مضبوط اور پائیدار بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں ماربل، گرینائٹ اور اونکس کا پتھر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں ان پتھروں کو جدید مشینوں پر کاٹ کر استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے ۔ تاہم پاکستان میں ابھی یہ صنعت پوری طرح ترقی نہیں کر سکی جس کی وجہ سے پہاڑوں کو کاٹ کر پتھر نکالنے کی بجائے دھماکے سے ان کو اڑاکر پتھر نکالا جاتا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں پتھر ضائع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہاڑوں کو کاٹ کر پتھروں کو نکالنے کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں نئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات کی دولت سے مالامال ملک ہے اور ہمیں چاہیئے کہ ان سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھائیں اور ان کی برآمدات پر بھی توجہ دی جائے۔ میاں محمد ادریس نے کوہسار ہوم کے قیام کو فیصل آباد کے لوگوں کیلئے ایک تحفہ قرار دیا اور کہا کہ یہاں ہر قسم کے پتھر کی ٹائلز مناسب نرخوں پر دستیاب ہونگی ۔ انہوں نے فیصل آباد میں پتھر کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس اہم شعبہ سے منسلک افراد پر مشتمل تنظیم کے قیام پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کوہسار ہوم کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب میں میاں آفتاب احمد، میاں محمد رفیع آف بھلوال ایمبرائیڈری، ریحان نسیم بھراڑہ،چوہدری محمد اصغر اور عابد مسعود بھی موجود تھیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.