پیپلزپارٹی قیادت نے صوبے کی اہم رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے اپنے رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دیں
مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے نتیجے میں شہری نشستوں میں اضافے کا امکان ،پیپلزپارٹی نے اندرون سندھ کلین سوئپ کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی صوبے میں پیپلزپارٹی مخالف قوتیںتاحال ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہوسکیں،شاہ محمود قریشی کی دورہ سندھ میں اہم شخصیات کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت آئندہ انتخابات میں سندھ کے کچھ اضلاع میں جمعیت علماء اسلام (ف) پیپلزپارٹی کیلئے ایک مشکل ہدف بن کر سامنے آسکتی ہے،نیا اتحاد بنا تو اہم حصہ ہوگی ،ذرائع
جمعہ 24 فروری 2017 16:54
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پاکستا ن پیپلزپارٹی کی قیادت نے 2018کے عام انتخابات کے لیے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔
پیپلزپارٹی قیادت کی خواہش ہے کہ آنے والے انتخابات میں اندرون سے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی بڑا سیاسی اتحاد تشکیل نہ پاسکے اوروہ بآسانی انتخابات میں کلین سوئپ کرسکے ۔اس ضمن میں پیپلزپارٹی کا پہلا ہدف پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) ہے جو سندھ میں ایک مضبوط سیاسی قوت سمجھتی جاتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (فنکشنل )اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ سے پیرصبغت اللہ شاہ راشدی (پیرپگارا) کی سیاست میں عدم دلچسپی ہے ۔اس ہی وجہ سے امتیاز احمد شیخ ،جام مدد علی سمیت کئی اہم شخصیات پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرچکی ہیں ۔جبکہ کراچی سے فنکشنل لیگ کے رہنما کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنما بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کا ہدف ہے کہ صوبے کے تمام ہیوی ویٹس کو پارٹی میں شامل کیا جائے ۔اس حوالے سے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب اور اضلاع دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے رابطہ کریں اور انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے قائل کریں ۔پیپلزپارٹی کی قیادت سمجھتی ہے کہ مردم شماری کے عمل اور اس کے نتیجے میں ہونے والی نئی حلقہ بندیوں کے باعث سندھ کے شہری علاقوں کی نشستوں میں آبادی کے تناسب سے اضافہ ہوسکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اندرون سندھ سے زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کی جائیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ایسی تمام شخصیات پارٹی کا حصہ ہوں جو انتخابات میں پیپلزپارٹی کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں سردار نبیل گبول اور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر نادر اکمل لغاری نے بھی آصف زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اہم شخصیات بھی آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمرکاب ہوسکتی ہیں ۔ دوسری جانب صوبے میں موجودہ پیپلزپارٹی مخالف قوتیں تاحال کسی ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہوسکی ہیں ۔اس حوالے سے مختلف شخصیات نے کوششیں کی تھیں کہ مسلم لیگ (فنکشنل)،مسلم لیگ (ن)،سردار ممتاز بھٹو کی سندھ نیشنل فرنٹ اور ڈاکٹرذوالفقار مرزا گروپ کو ملا کر نیا اتحاد قائم کیا جائے جو آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرسکے تاہم اس حوالے سے کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں کہ سردار ممتاز بھٹو ،ڈاکٹرذوالفقار مرزا ،لیاقت جتوئی اور دیگر اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں ۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ سندھ کو اس حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے اور شاہ محمودقریشی کی کوشش ہے کہ اندرون سندھ میں موجود پیپلزپارٹی مخالف شخصیات کو تحریک انصاف میں شامل کرایا جائے ۔تاہم اب تک انہیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کے کچھ اضلاع میں جمعیت علماء اسلام (ف) پیپلزپارٹی کے لیے ایک مشکل ہدف بن کر سامنے آسکتی ہے ۔شکار پور میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں جے یوآئی کے امیدوار نے امتیاز شیخ کے مقابلے میں 25ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے پیپلزپارٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔جے یو آئی ضلع جیکب آباد ،سکھر ،لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں اپنا اثر و روسوخ رکھتی ہے ۔پیپلزپارٹی مخالف قوتوں کی خواہش ہے کہ اگر مستقبل قریب میں پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی بڑا انتخابی اتحاد قائم ہوتا ہے تو اس میں جمعیت علماء اسلام کو بھی شامل کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.