(ن) لیگ حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، اقدامات سے پورے گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہونگے ،تمام وزراء اپنے اپنے حلقوں کا تفصیلی دورہ کر کے بنیادی عوامی مسائل عملی طور پر حل کریںگے ، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا
صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 24 فروری 2017 19:52
(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، دہشتگرد کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں۔
صو بائی حکو مت قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔صو با ئی وزیر نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان دہشت گردوں سے مکمل طورپر پاک ہو جائے گااور اس مقصد کے حصول کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے ۔ پاکستان قوم جرات ، بہادر اور نڈر قوم نے جو ہزاروں شہداء کی قربانیوں دینے کے باوجود دہشت گردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا چپہ چپہ دہشت گردوں سے پاک ہو جائیگا۔ انہو ں نے کہا کہ کر پشن، رشوت، سفارشی کلچر کا خا تمہ ہو ا ہے اب میر ٹ پر کا م ہورہے ہیں ، انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں امن عزیز ہے کوئی بھی معاشرہ امن کے بغیر تر قی نہیں سکتا ہے ۔صو با ئی وزیرنے مزید کہا ک کہ درخت ہما ری زمین کا زیور ہیں زمین کی خوبصورتی کیلئے جنگلات کا فروغ انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے ، گلگت بلتستان کا یہ پُر امن خطہ سیاحوں کی دلچسپی کا محور ہے ، شجر کا ری سے ما حو ل میں بہتری لا ئی جا سکتی ہے ، صو با ئی حکومت نے تعلیم اور صحت میں بہتری لا نے کیلئے اقدا مات کئے اب جنگلات کی ترقی یہ توجہ مر کو ز کی جا رہی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم شجر کاری کر کے اپنے معیشت میں بھی بہتر ی پیدا کر سکتے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صو با ئی حکو مت علا قے کی تعمیر ، تر قی و خوشحا لی کیلئے نیک نیتی سے کا م کررہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.