پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرزکو 5وکٹوں سے ہرا دیا
ہفتہ 25 فروری 2017 20:09
(جاری ہے)
کراچی کنگز کے لیے شعیب ملک اور اسامہ نے 2،2جبکہ سہیل خان اور عامر نے ایک ، ایک شکار کیا ۔
کراچی کنگز کے پہلے بلے بازمہیلا جے وردھنے 10 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوئے ، کپتان سنگاکارا 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے بلے باز بابر اعظم اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر فخر زمان کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔روی بوپارا 2 اورشعیب ملک 6 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے۔عماد وسیم اور کیرون پولارڈ نے کراچی کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا اور میچ اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا جب کراچی کو میچ آخری دو گیندوں پر جیت کے لیے 10رنز درکار تھے ،پولارڈ نے عامر یامین کی ان دونوں گیندوں پر چھکے لگا کر کراچی کی پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھیں،پولارڈ 45اور عماد19رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔لاہور کے لیے نارائن اور فخر زمان نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔اس میچ شکست کے ساتھ ہی لاہور کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے چانسز انتہائی کم رہ گئے ہیں اور میکولم الیون محض اس صورت میں ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے اگر اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.