انگلینڈ نے ٹور ون ڈے میچ میں یونیورسٹی ویسٹ انڈیز وائس چانسلر الیون کو 117 رنز سے ہرا دیا
اتوار 26 فروری 2017 11:51
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 379 رنز بنائے، ایون مورگن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 95 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں جیسن رائے 79 ، جو روٹ 71 اور بین سٹوکس 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جرمین لیوی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یونیورسٹی ویسٹ انڈیز وائس چانسلر الیون مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 39.5 اوورز میں 262 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کپتان چاڈوک والٹن نے 121 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، سٹیون فن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.