سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا انسپکٹر کرپشن اور بے ضابطگی کی وجہ سے ملازمت سے معطل
اتوار 26 فروری 2017 17:20
(جاری ہے)
ادارے میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف قطعی عدم برداشت کی ہماری حکمتِ عملی جاری رہے گی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے انسپکٹر ذوالفقار احمد کی ملازمت سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن 1992 ء کی شق8.5 کے تحت معطل کی گئی ہے۔
ملازمت سے معطلی کے احکامات تاریخ اجراء سے ہی نافذ العمل ہو چکے ہیں۔ تاہم ملازمت سے معطلی کے دورانیہ میںمذکورہ ملازم کو پوری تنخواہ اور الائونسز کے برابر ادارے کی طرف سے مالی معاونت فراہم کی جاتی رہے گی۔ رواں مہینے کے دوران سی ڈی اے انتظامیہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تین ملازمین کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈرائیور امجد علی، انسپکٹر راجہ ضیاء محمود اور سپر وائزر راجہ عاصم کو بے ضابطگی اور کرپشن کی بنیاد پر رواں مہینے میں سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن 1992 ء کے تحت معطل کیا گیا تھا۔ امجد علی ،ڈرائیور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے بارے میں موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق وہ غیر قانونی طور پر شراکت داری کی بنیاد پر سبزی اور فروٹ بیچنے کے کاروبار میں مصروف تھے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے انسپکٹر راجہ ضیاء محمود کو F-6/F-7 میں سڑک کنارے فروٹ اور نائی کے اڈے قائم کرنے کی رپورٹس پر معطل کیا گیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سپر وائرز راجہ عاصم کو بری امام میں غیر قانونی تجاوزات میں ملوث افراد کو ادارے کی کاروائی کے متعلق معلومات قبل از وقت فراہم کرنے کی رپورٹس پر ملازمت سے معطل کیا گیا تھا۔ معطل کیے گئے تینوں ملازمین کی خدمات تا حال بحال نہیں کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.