جڑی بوٹیوں سے مسور کی فصل 50فیصد متاثرہوتی ہے، زرعی ماہرین

پیر 27 فروری 2017 14:18

سلانوالی۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مسور کی فصل 50فیصدجبکہ چنے کی فصل 25فیصدتک متاثرہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مسور کی فصل جڑ ی بوٹیوں کی بہتات کی وجہ سے بعض اوقات خرا ب ہوجاتی ہے ،جڑ ی بوٹیاں بیج پکا کر فصل کے بیجوں کے ساتھ مل سکتی ہے چنے اورمسور کی فصل کو اگر پہلے دو ماہ جڑ ی بوٹیوں سے بچایاجائے تو بعد میں اگنے والی جڑی بوٹیوں سے زیاد ہ نقصان نہیں ہوتا ،جڑی بوٹیوں کے کنٹرو ل کیلئے فصلوں کے ہیر پھیر کاعمل بتد ریج تمام کا شتہ رقبہ پر دوہرایاجا ئے چنے اورمسور کی بجا ئے بعض رقبہ پر ایک سا ل اوربعض پر دوسرے سا ل برسیم لوسر ن یہ گند م کاشت کی جا ئے۔

مسور کے ا یسے کھیت جن میں باکثرت جڑ ی بوٹیاں اگنے کا امکان ہو وہاں زمین کی تیاری کے وقت مٹھی پلٹنے وا لاہل چلا کر جڑی بوٹیوں کے ز یا د ہ تر بیجوںکوزمین میں دبایاجائے ۔