نامعلوم افراد کا کوئٹہ ائیرپورٹ پر حملہ

muhammad ali محمد علی پیر 27 فروری 2017 22:35

نامعلوم افراد کا کوئٹہ ائیرپورٹ پر حملہ
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) نامعلوم افراد نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے کوئٹہ کے ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ آور ائیرپورٹ پر فائرنگ کرکے وہاں سے فوری فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے باعث 1 شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔