خضدار سے ایک اور قومی شاہراہ کا اضافہ ہونے جارہاہے، ڈپٹی کمشنر خضدار
گوادر ٹورتو ڈیرو شاہراہ تعمیر و تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،سہیل الرحمن بلوچ
منگل 28 فروری 2017 20:45
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ونگو ہلِ گوادر رتوڈیرو قومی شاہراہ کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر جمعہ دادخان مندوخیل میر جمعہ خان شکرانی۔وڈیرہ فاروق۔میر نزیز احمد۔یاسین جتک۔پی ایس ڈی سی خضدار محمد مراد بلوچ قبائلی شخصیت حاجی الطاف بلوچ۔میر محمد اسلم باجوئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شاہراہوں کی تکمیل مستقبل میں ترقی اور معاشی استحکام کے لئے ضمانت ہے۔ایک عرصے سے خضدار اور پورے ملک کے عوام کی یہ خواہش رہی ہے کہ گوادر رتوڈیرو شاہراہ مکمل ہو اور آمد ورفت کی سہولت میسر آجائے تاہم اب یہ شاہراہ تکمیل ہونے کے قریب ہے جس سے عوام کو مذید آمدو رفت کی مذید سہولیات میسرآئیں گی۔ انہوں نیکہاکہ خضدار بیسمہ شاہراہ پر بھی بہت جلد کام شروع ہونے والاہے جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے عوام مستقبل روشن اور تابناک ہے یہاں تجارتی مواقع میسرآئیں گے سڑکیں بنیں گی لوگوں کو کاروبار میسرآئیگا سفری سہولت بھی پیدا ہوگی۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خضدار ایک ایسے محل و وقع پر قائم ہے کہ جو تجارت اور آمدو رفت کے لئے بطور ایک جنکشن ثابت ہورہاہے ماضی میں بھی خضدار کی اہمیت موجود تھی اورآنے والے دور میں اس کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ دن رات ایک کرکے اس شاہراہ کے کام کو مکمل کرئے ست روی سے کام کو برداشت نہیں کرئے گئے اور این ایچ اے کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کرکے کام کے حوالے سے بات چیت کرئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.