9 روزہ انڈونیشیا کا دورہ، سعودی فرمانروا کے پروٹوکول نے سب کو حیران کر دیا
سعودی فرمانروا اپنے ہمراہ 1500 افراد، دو برقی زینے اور 500 ٹن سامان بھی لے گئے
سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 15:13
(جاری ہے)
سعودی فرمانروا کے سامان میں موجود غیر روایتی چیزوں میں ان کی دو لگژری گاڑیاں بھی موجود ہیں۔
جکارتا پوسٹ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق باوجود اس کے کہ یہ سب سننے میں عجیب اور حیران کُن لگتا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ سعودی فرمانروا ہمیشہ ہی سے کم و بیش اسی پروٹوکول کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 2015ء میں سعودی فرمانروا کے دورہ فرانس کے دوران ساحل سمندر پر ان کے لیے نصب کیے گئے برقی زینوں پر مقامی شہریوں نے کافی احتجاج کیا تھا۔ تاہم دورہ ملائیشیا کے دوران استعمال ہونے والے برقی زینوں میں سے ایک برقی زینا 21 فروری کو جکارتا جبکہ دوسرا 22 فروری کو بالی پہنچا دیا گیا ہے۔ انڈونیشین خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا کے ہمراہ کم وبیش 15 سو افراد پر مشتمل ایک وفد موجود ہے جن میں 10 وزرا، 800 افراد کے مختلف وفود اور 25 شہزادے شامل ہیں۔ یہ تمام افراد تین ہفتے پر مشتمل عرصہ میں36 مختلف پروازوں کے ذریعے انڈونیشیا پہنچے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کے دورے کے دوران انڈونیشیا کی سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا گیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام کچھ حد تک متاثر ہونے کا امکان ہے۔ سعودی فرمانروا کا یہ پروٹوکول خبروں کی زینت بھی بنا۔ سی این این انڈونیشیا کے مطابق سعودی فرمانروا اور ان کے ہمراہ موجود وفود کو تین مختلف لگژری ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا جن میں بلغاری بھی شامل ہے جس کے سب سے خصوصی ولا کی ایک رات کے لیے قیمت 4 ہزار 4 سو ڈالر ہے۔ اس ہوٹل کے ایک جانب پرائیویٹ ساحل بھی ہے جس تک رسائی محض برقی زینے کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.