ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی آف پشاور کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر
بدھ 1 مارچ 2017 17:40
(جاری ہے)
اختتامی روز رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں خواتین کیٹگری میں پاور گرلز ٹیم نے پیغلے ٹیم کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی جبکہ میل ایونٹ میں بُلز ٹیم نے زلمے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر شریف مہمند چیف جج ،اعجاز محمد اور عزیز محمد نے ریفری کے فرائض انجام دیئے ۔
اسی طرح بیڈمنٹن میں بوائز میں حبیب علی نے پہلی ، محمد حمراز نے دوسری ، خواتین بیڈمنٹن میں نائمہ شاہد نے پہلی شازیہ خان نے دوسر ی پوزیشن حاصل کی ۔ ٹیبل ٹینس میل ایونٹ میں عثمان اور سلمان نے پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ خواتین ٹیبل ٹینس ایونٹ میں مریم امان نے حمیرا طارق کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔ کیرم میں عاقب، اور نایاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ لڈو میں سلمان احمد اور رازاق نے پہلی ،عثمان اور ابراہیم نے دوسری ، چیس میں منصور علی شاہ اور آصفہ امام نے پہلی پوزیشن ، سرمد شباب اور ماروخ نے دوسری ، کرکٹ ایونٹ میں آرٹسٹک ٹیم نے جنون ٹیم کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چیئر مین محمد شیر علی نے کہا کہ آٹھ سال بعد اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعداد طلبا ء نے حصہ لیا انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے اب ہرسال منعقد کئے جائینگے اور کوشش ہوگی کہ اس سے بہتر انداز میں منعقد ہوں ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنی طرف سے ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین محمد شیر علی کو یقین دلایا کہ وہ ان کی سپورٹ اور تعاون ہمیشہ ان کی ساتھ رہیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ، کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
-
انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تجویزکر دی گئی
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیزٹیم کا اعلان،قیادت راومن پاول کریں گے،
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 کیلئے ونڈو تجویز کر دی گئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 'دگنی' ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.